اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے نادرا افسر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افسر کی شناخت انوار الحق کے نام سے ہوئی جو بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھا، ملزم نادرا ہیڈکوارٹرز میں اے ایف آئی ایس ڈیسک پر انچارج تھا
ملزم نے افغان شہریوں کے فنگر پرنٹس کو مینیول طریقے سے کلیئر کیا، اس کے نتیجے میں افغان شہریوں نے پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا پر پاسپورٹس حاصل کیے


