کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایس پی احسن زولفقار کا انتقال، ارمغان کال سینٹر ریڈ کے دوران فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے-کراچی میں سابق ڈی ایس پی احسن زولفقار کئی عرصے سے زیرِ علاج تھے اور وہ دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق احسن زولفقار ارمغان کے غیر قانونی کال سینٹر پر ریڈ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ اس آپریشن کے دوران وہ اپنے ہلکاروں کے ساتھ فرنٹ پر موجود تھے جب فائرنگ میں انہیں گولیاں لگیں۔
احسن زولفقار نہ صرف ایک ممتاز پولیس افسر تھے بلکہ جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں بھی تدریسی فرائض انجام دیتے تھے۔ وہ انتہائی شفیق، قابل اور اپنی یوتھ کو سپورٹ کرنے والے انسان تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال محکمہ پولیس اور جامعہ کراچی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ عوام اور اہلِ قانون کی نظر اب اس بات پر ہے کہ احسن زولفقار کو انصاف ملتا ہے اور ارمغان کے خلاف قانونی کارروائی کس نتیجے پر پہنچتی ہے۔


