چین(ایچ آراین ڈبلیو)مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔
چین کے سفیر جیان زیڈانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں یک طرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قانون کو کسی بھی ملک کے اندرونی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور بحری راستوں کی سلامتی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ثالثی کوششیں تنازعات کے مکمل حل تک جاری رہیں گی۔ چینی سفیر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بعض حالیہ اقدامات اقوام متحدہ کا چارٹر کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔


