ایران(ایچ آراین ڈبلیو)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں ایک اہم جوہری عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونہ کے قریب کی گئی۔
غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملے میں اسرائیلی فضائی دفاع سے وابستہ ایک اعلیٰ افسر، جو محکمہ کی کمانڈر بھی تھیں، ہلاک ہو گئی ہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ایک کال موصول ہونے کے بعد نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کی طرف سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفصیلات کی تصدیق کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پیش رفت خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے،


