سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام عمرہ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق تمام عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں، تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد مملکت میں قیام کرنے والے افراد کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب سمجھا جائے گا، جس پر قید اور جرمانے سمیت سخت سزائیں عائد کی جا سکتی ہیں۔
سعودی حکام نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بروقت روانگی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔


