لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی قیمتوں میں غیرمعمولی اور تاریخی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 436 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 250 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی کسی ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت اپنی بلند ترین سطح سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کم ہو چکی ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔
بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی عوامل اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اس اچانک کمی کی بڑی وجہ بنے ہیں۔


