ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ: عالمی ایئرلائن انڈسٹری کو 53 ارب ڈالر کا بھاری نقصان

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 53 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جنگ کے باعث خلیج کے متعدد ہوائی اڈوں اور فضائی روٹس شدید متاثر ہوئے ہیں، جس سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ایئرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد بدترین بحران سے دوچار ہے، جبکہ موجودہ جنگ نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنگ کے تسلسل کی صورت میں ایئرلائنز کو ایندھن کی ممکنہ قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جنگ کے بعد جیٹ فیول کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں ایئر ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو فضائی سفر مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی ہوابازی کے شعبے میں بحالی کا عمل مزید سست پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں