قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

دوحہ(ایچ آراین ڈبلیو)قطر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

اتوار کے روز قطری وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ادھر ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ترک فوجی اور دو ترک تکنیکی عملہ بھی شامل ہے، جبکہ دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ واقعے پر قطر اور ترکی دونوں جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں