این ایف سی پر بات چیت جاری، اتفاق رائے ہوگیا تو جلد 28 ویں ترمیم آجائیگی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات چیت ہورہی ہے اتفاق رائے ہوگیا تو رواں سال 28ویں ترمیم آجائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اڑھائی سالہ پاور شیئرنگ فارمولا طے نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے ساتھ این ایف سی پر بات چیت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اس لیے طاقتور نہیں کیونکہ رولز آف گیم طے نہیں کرسکے، سیاستدان کا دشمن سیاستدان بنا ہوا ہے، اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت مل جاتی تو وزیراعظم نواز شریف ہوتے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپریل 2023 میں بات چیت کی آفر ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے خواہاں مگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں، نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں مگر حکومت سے ناراض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں