عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ نے بینائی تسلی بخش قرار دے دی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے تحت تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ان کی رضامندی سے رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آنکھ کے علاج کے سلسلے میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) کا تیسرا انجیکشن لگایا گیا۔ طبی ماہرین کی نگرانی میں یہ عمل مکمل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے اور علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ میں سے کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ علاج مکمل ہونے کے بعد میڈیکل ٹیم نے ان کی حالت اطمینان بخش قرار دی۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج مقررہ طبی پروٹوکول کے مطابق کیا گیا اور آئندہ فالو اَپ بھی ضرورت کے تحت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں