کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب نے عید الفطر کی نماز کے سلسلے میں عوامی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لیاقت آباد ٹاؤن کی مختلف عید گاہوں اور گراؤنڈز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر محمدی گراؤنڈ، آغا خان اسکول گراؤنڈ اور مکہ گراؤنڈ ایف سی ایریا (UC-01) کا معائنہ کیا گیا، جہاں صفائی، سیکیورٹی، نمازیوں کی سہولت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین فراز حسیب نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ عید کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ نمازیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


