51

ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے خلیجی ممالک میں امریکی دفاعی تنصیبات شدید متاثر

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ 17 دنوں کے دوران ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی دفاعی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں 17 امریکی تنصیبات نشانہ بنی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے ان نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں 3,133 سے زائد حملے کیے، جن میں 783 میزائل اور 2,350 ڈرون طیارے شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق:

یو اے ای: 270 میزائل، 1,475 ڈرون

کویت: 239 میزائل، 456 ڈرون

قطر: 143 میزائل، 78 ڈرون

بحرین: 106 میزائل، 177 ڈرون

سعودی عرب: 25 میزائل، 151 ڈرون

سلطنت عُمان: 13 ڈرون حملے

عالمی ذرائع ابلاغ، خاص طور پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایران کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اتحادی اہداف کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

خلیجی ممالک نے سرکاری طور پر ایران پر الزام عائد نہیں کیا، جس پر صہیونی ذرائع ابلاغ حیران اور پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں