45

ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی جانب سے ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور شاباشی سے نوازا گیا۔

چند روز قبل ایس ایچ او گلبہار نے کرمنل ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ ڈکیت عامر کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، جس پر ان کی کارروائی کو سراہا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے ایس ایچ او فراز علی خان کو سی سی ٹو (CC-II) سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔ تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران بھی موجود تھے۔

پولیس حکام نے اس موقع پر کہا کہ قانون کے علمبردار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے جرائم کے خاتمے میں تیزی آئے گی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں