مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حتمی فیصلہ سنا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر انتخاب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کے شواہد موجود نہیں، اس لیے مزید تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں۔

عدالت نے کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی، جس کے بعد مریم نواز اور نواز شریف پر اس کیس میں مزید قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں