اختیارات کا ناجائزاستعمال،بھتہ خوری موچکوتھانےکےایس ایچ او پرالزامات عائد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ موچکو کے ایس ایچ او پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے۔ کنفیکشنری اشیاء کےتاجروں کا کہنا ہےکہ ایس ایچ اوموچکو نے علاقے میں مبینہ طور پر پیدا گیری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اسمگلنگ کےنام پر قانونی کاروبار کرنے والوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ تاجروں کے مطابق کنفیکشنری آئٹمز کی سپلائی کرنے والے موٹر سائیکل سیلزمین کوروکا جاتا ہےاوران سےمبینہ طورپررقم کامطالبہ کیا جاتا ہے۔رقم نہ دینےکی صورت میں جھوٹےمقدمات میں ملوث کرنے اورگرفتارکرنےکی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہےکہ وہ مکمل طورپرقانونی کاروبار کر رہے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے بلاجواز مداخلت اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے جس سے ان کے کاروبار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ کنفیکشنری تاجروں نے ایس ایس پی کیماڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او موچکو کے خلاف سخت کارروائی کریں اور موٹر سائیکل سیلز مین کو بلاخوف اپنا حلال روزگار کمانے کی اجازت دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں