سندھ میں 18 اور 19 مارچ کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 مارچ کو بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کے تحت 18 اور 19 مارچ کو کراچی سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو جامشورو، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپورخاص، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کا انتظام کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں