کراچی میں لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** — شہر قائد کے مختلف علاقوں، خاص طور پر لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت **4 ریکٹر اسکیل** ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی تقریباً **10 کلومیٹر** تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں **100 کلومیٹر دور** واقع تھا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ زلزلے کے **زور دار جھٹکوں کے بعد** لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

**آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے Human Rights News Worldwide کی معاونت کریں:**
[https://hrnww.com/support-us]

اپنا تبصرہ بھیجیں