57

عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ اضافہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ہو گئی ہیں۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) نے ایران جنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس اقدام کے باوجود قیمتیں کم نہیں ہو سکیں اور عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتا رہا۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں