اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) نامعلوم ڈرونز کی پرواز کی اطلاع پر پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم فوری طور پر متحرک ہوگیا اور کم از کم دو ڈرون مار گرائے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرون اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے قریب فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ گرنے والے ڈرونز ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتدائی نوعیت (rudimentary) کے بتائے جا رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بعض مقامات پر معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دارالحکومت کے اطراف میں فضائی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
یہ کارروائی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے ایئر ڈیفنس سسٹم کی فوری اور مؤثر استعداد کا مظہر ہے۔


