58

کراچی سے پنجاب جانے والی 7 اپ تیزگام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)7 اپ تیزگام ایکسپریس جو کراچی سے پنجاب جارہی تھی، سرہاڑی اسٹیشن کے قریب ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین کی ایک بوگی کا ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹرین کو فوری طور پر سرہاڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

حادثے کے بعد مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں، اور اب تک ریلوے انتظامیہ کی کوئی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ نہیں لے سکی۔

ریلوے حکام نے ہدایت دی ہے کہ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد بوگی کی مرمت کی جائے گی تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں