کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا مؤقف سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا۔
گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نہ تو کبھی گونگے، بہرے یا ڈمی گورنر رہے اور نہ ہی ایسا بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس آنے کے بعد انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے فعال انداز میں کام کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عہدہ آنا جانا ایک فطری عمل ہے اور اس فیصلے کو وہ وسیع تر تناظر میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے نئے گورنر سندھ نہال ہاشمی کو مبارکباد بھی دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال میں مزید سرگرمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔


