کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک دلخراش حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 15 سالہ تابش اور 16 سالہ عاطف زندگی کی بازی ہار گئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں بھائی میٹرک کے طالب علم تھے اور عید کے کپڑے خریدنے گھر سے نکلے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں سناٹا چھا گیا اور والدین بچوں کی راہ تکتے ہوئے قیامت کا منظر دیکھنے پر مجبور ہوئے۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق دونوں بھائیوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک اور سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔


