84

ریاض میں امام احمد رضا بریلوی کے پوتے مفتی اسجد رضا خان قادری کی حراست

**ریاض- (ایچ آراین ڈبلیو):** معروف بریلوی عالمِ دین اور درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف کے قاضی القضاۃ مفتی اسجد رضا خان قادری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات کے بعد دنیا بھر کے مذہبی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ممتاز روحانی شخصیت کی اچانک حراست پر مختلف تنظیموں نے بھارتی حکومت اور سعودی حکام سے فوری رابطے کا مطالبہ کیا ہے۔

رضا اکیڈمی ممبئی کے سربراہ محمد سعید نوری نے سعودی سفیر کے نام لکھے گئے ایک ہنگامی مکتوب میں واضح کیا کہ مفتی اسجد رضا خان، امام احمد رضا خان بریلوی کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی حراست کی خبر نے لاکھوں عقیدت مندوں کو بے چین کر دیا ہے۔ خط میں اپیل کی گئی ہے کہ ایک معزز دینی شخصیت اور ‘مہمانِ حرم’ کے طور پر ان کے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا جائے اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسی طرح مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (MSO) نے بھی اپنے بیان میں مفتی صاحب کو امن و محبت کا سفیر قرار دیتے ہوئے حکومتِ ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ بھارتی سفارت خانے کے ذریعے اس معاملے میں فوری مداخلت کرے تاکہ حقائق منظرِ عام پر آ سکیں اور قونصلر رسائی فراہم کی جا سکے۔

عالمی انسانی حقوق اور مذہبی شخصیات کے تحفظ سے متعلق مستند خبروں کے لیے ہمارے کام میں تعاون کریں: [hrnww.com/support-us]

اپنا تبصرہ بھیجیں