52

گلشنِ اقبال: رہائشی پلاٹ پر یو بی ایل بینک کی غیر قانونی تعمیرات، ریاض جھاکرو پر ‘رشوت’ کے سنگین الزامات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشنِ اقبال بلاک 5، ضلع شرقی کے رہائشی پلاٹ نمبر **A563** پر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی غیر قانونی کمرشل تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے پیچھے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سامنے آئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کو ایس بی سی اے کے عملے نے غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا تھا، تاہم ادارے میں ‘پٹہ سسٹم’ چلانے کے حوالے سے بدنام افسر ریاض جھاکرو نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار احسن سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے عمارت کو ڈی سیل کر دیا اور شٹر گرا کر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس صورتحال پر علاقہ مکینوں اور سماجی تنظیموں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جنہوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین اور ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقے کے سکون کو برباد کرنے والی اس غیر قانونی تعمیر کو فوری طور پر مسمار کیا جائے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہریوں کے حقوق اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آواز اٹھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کراچی میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں اور کرپشن پر مستند رپورٹنگ کے لیے ہمارے کام میں تعاون کریں: [hrnww.com/support-us]

اپنا تبصرہ بھیجیں