اسرائیل گزشتہ 11 سال سے حیدرآباد دکن میں میزائل اور ڈرون تیار کر رہا ہے

حیدرآباد دکن(ایچ آراین ڈبلیو) اطلاعات کے مطابق اسرائیل گزشتہ 11 سالوں سے حیدرآباد دکن میں میزائل اور ڈرون کی تیاری میں ملوث ہے۔ اڈانی ڈیفنس نے ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ 2016 میں ہرمیس 900 ڈرون کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کیا۔

یہ ڈرون پہلے فلسطین کی جنگ میں استعمال ہوئے اور اب ایران کی جنگ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈانی ڈیفنس اسرائیلی ہتھیاروں کی صنعت کے تعاون سے چھوٹے ہتھیار بھی تیار کرتا ہے، جن میں Tavor TAR-21، X-95 Tavor، Negev لائٹ مشین گن، Galil ACE اسالٹ رائفل، Galil DMR اور Masada پستول شامل ہیں۔

2020 میں ہندوستانی فوج کے لیے 16,479 Negev NG-7 LMGs کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس سے بھارتی فوج کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں