کراچی میں درجہ حرارت بلند، محکمہ موسمیات کے مطابق کل زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، جس سے گرمی میں اضافے کا احساس ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں آج شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، اس لیے شہریوں کو گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں