پاکستان میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کا اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 6,200 روپے مہنگا ہو کر 539,562 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 5,316 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 462,587 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 460 روپے بڑھ کر 9,354 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5,168 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں