کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ منظور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسکولز بند رہنے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔
سندھ حکومت نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ اسکولز کے بند ہونے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن یا گھریلو مطالعے کے ذریعے جاری رکھیں۔


