ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ، شہریوں میں تشویش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو کے بڑے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے بعد ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے بعد ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روس یا عمان سے فوری طور پر ایل پی جی کا بندوبست کیا جائے تاکہ سپلائی اور قیمتوں میں استحکام آئے اور عام صارفین کو ریلیف ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں