حکومتی حکمتِ عملی کامیاب، خلیج ممالک سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت کی مؤثر اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث خلیج ممالک سے تیل بردار جہازوں کی پاکستان آمد شروع ہو گئی ہے۔ پورٹ قاسم پر تیل بردار جہازوں کی ہنگامی برتھنگ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مزید دو جہاز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق فجیرہ (یو اے ای) کی اسٹیٹ فجیرہ سے روانہ ہونے والا تیل بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔ فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے والے جہاز ایم ٹی نیو ایٹرو پاس کے ذریعے 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل پاکستان لایا گیا ہے۔

پورٹ قاسم انتظامیہ نے بتایا کہ دوسرا جہاز ایم ٹی اسپرس ٹو 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کل پورٹ قاسم پہنچے گا، جبکہ تیسرا جہاز ایم ٹی سی کلپر 34 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کے ساتھ 11 مارچ کو لنگر انداز ہو گا۔

انتظامیہ کے مطابق خام تیل لانے والے جہازوں میں سے ایک جہاز عمان سے بھی پاکستان آ رہا ہے۔ تین دن کے اندر خام تیل کے تین جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے، جس سے ملک میں توانائی کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں