69

پیٹرولیم قیمتوں میں بڑے اضافے کی افواہیں

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو): سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول 73.40 روپے اور ڈیزل 84.95 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اوگرا یا حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 7 مارچ 2026 کو ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب تقریباً 321 اور 336 روپے فی لیٹر ہو گئی تھیں۔

لہٰذا 73 اور 84 روپے اضافے کی خبر فی الحال غیر تصدیق شدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں