39

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے لیے 102 پروازیں منسوخ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای، بحرین، کویت، قطر اور دیگر مشرق وسطیٰ کے لیے 102 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق:

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 44 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابو ظہبی کی 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ اور جدہ کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر اور جناح ایئرلائنز سمیت دیگر ملکی و غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے گزشتہ 10 دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے 1100 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس کی وجہ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور ایران کی فضائی حدود بند ہونا ہے۔

ایئرلائنز جیسے ایمریٹس، فلائی دبئی، ایئر عربیہ اور اتحاد ایئر نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے لیے محدود پیمانے پر پروازیں بحال کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں