کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نےکہاہےکہاسلام ایسا دین ہےجو مکمل ضابطہ حیات ہے،ہمیں اپنےپڑوسیوں کےساتھ اچھےتعلقات اورایک دوسرے کےکام آناچاہیے،ہمیں اللہ اور اس کے رسول محمد مصطفی ﷺ کے بتائے ہوئے اُصولوں پر زندگی بسرکرناچاہیے،قرآن کریم نے ہمیں ہمسایوں کے حقوق بتائے ہمیں اس پر عمل کرناچاہیے تاکہ معاشرے بہتر ہوں اور کوئی غریب بھوک وافلاس سے پریشان نہ ہوسکے،مسلم ممالک کے حکمران قرآن پاک کی تعلیمات اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات ترقی وخوشحالی مقدر بن جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دین اسلام امن محبت، تمام مذاہب اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے،سامراجی قوتیں سود جیسی لعنت کے ذریعے مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں،حکمران سود کے نظام کو فوری ختم کرنے کیلئے اپنا دینی،قومی اور آئینی فرض ادا کریں،پاکستان کی عوام دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو اسلام اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کا جذبہ رکھتی ہے، مسلمان ایک جسم کے مانند ہے جس طرح جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے،مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں،قرآن پاک کی تعلیمات ہمیں بھلائی اور ایکدوسرے کے کام آنے کا درس دیتی ہے،آج ہم پر جو پریشانیاں ہیں مہنگائی،کرپشن،سود،اقرباء پروری قرآن کی تعلیمات ست دوری اہم وجہ ہے،،قرآن پاک کی تعلیمات دنیا وآخرتاور زندگی کو بہتر گذارنے کی طرف لیجاتی ہے،حکومت دین کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے انصاف،روزگا ر اور امن کا پرچم بلند کرئے تو اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔#
46


