59

رمضان میں مساجد کے بلز معاف کرنے، پیش امام کی تنخواہیں اور سولر سسٹمز کی فراہمی کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ ناصر حسین قریشی نے اسمبلی فلور پر پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مساجد کے بلز ختم کروائے جائیں، مساجد کے پیش امام کی تنخواہیں سندھ حکومت ادا کرے، اور مساجد میں سولر سسٹمز لگائے جائیں۔

ناصر حسین قریشی نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف عبادت گاہوں کے لیے ریلیف فراہم کریں گے بلکہ معاشرتی ہمدردی اور مذہبی احترام کے فروغ کا سبب بھی بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام اور مذہبی اداروں کے لیے یہ اقدامات لازمی ہیں تاکہ عبادت اور روزے میں سہولت اور آسانی ہو۔

انہوں نے سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ رمضان میں عوام اور مساجد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، تاکہ مقدس مہینے میں عبادات بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں اور معاشرتی فلاح و بہبود کو فروغ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں