**اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)** – خطے کے متعدد ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر ہو گئی ہیں اور لاکھوں مسافر پھنس گئے ہیں۔
ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر اور شام کی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہیں۔ اس کے علاوہ **امارات، لبنان اور اردن** کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے مسلسل بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق **دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ایئرپورٹس آج سہہ پہر تک بند رہیں گے۔**
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے، جس کی تصدیق **پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی** کے ترجمان نے کی ہے۔ تاہم، پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے بعض ایئر لائنز عمومی احتیاط کے طور پر گریز کر رہی ہیں، رپورٹ **فلائٹ راڈار** نے دی ہے۔
خلیجی ممالک کے لاکھوں مسافر شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن نارمل ہے۔
ترکی میں فلائٹ آپریشن بحال ہو چکا ہے، تاہم **ترکش ایئرلائنز** کی پروازیں اب دور دراز کے روٹس اختیار کر رہی ہیں۔
—
💬 **آزاد صحافت کی حمایت کریں:**
مستند ملکی و بین الاقوامی فضائی خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)


