**لاہور (ایچ آر این ڈبلیو)** – **پنجاب پولیس** کے ایک اہلکار کو عدالت نے ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے دیا، جو اپنی شدید بیمار والدہ کی تیمارداری کے دوران 94 روز کی غیر حاضری پر برطرف کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اہلکار پنجاب پولیس میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اسی دوران اس کی والدہ شدید بیمار ہو گئیں۔ اہلکار نے محکمہ سے رخصت کی درخواست دی، تاہم درخواست منظور نہیں کی گئی۔
مجبوری کے عالم میں وہ اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے گھر پر موجود رہا، جس پر محکمہ نے اسے 94 دن غیر حاضر قرار دیتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا۔
اہلکار نے برطرفی کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ غیر حاضری دانستہ نہیں تھی بلکہ خاندانی مجبوری کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ڈسپلن فورس میں طویل غیر حاضری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، اس لیے اپیل مسترد کی جائے۔
تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرلی اور اہلکار کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
—
💬 **آزاد صحافت کی حمایت کریں:**
مستند عدالتی و عوامی مفاد کی خبروں کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)


