39

عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

**اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)** – چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف **عمران خان** کو **الشّفاء انٹرنیشنل اسپتال** منتقل کرکے ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں علاج کی اجازت دینے سے متعلق آج دائر کی گئی متفرق درخواست **اسلام آباد ہائی کورٹ** میں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت کے لیے **جسٹس ارباب محمد طاہر** اور **جسٹس خادم حسین سومرو** پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی صحت تشویشناک ہے اور انہیں مناسب علاج کی سہولت فوری طور پر فراہم کی جائے۔

💬 **آزاد صحافت کی حمایت کریں:**
مستند خبریں اور عوامی مفاد سے جڑی اپ ڈیٹس فراہم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [HRNW کی مدد کریں](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں