کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف کی جانب سےماہِ رمضان المبارک کےبابرکت موقع پرٹاؤن کےافسران اور ملا ز مین کے اعزازمیں ایک پُروقارافطارڈنرکااہتمام کیا گیا۔ رونق تقریب میں مونسپل کمشنرمنورحسین ملاح،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، سینیئر ایڈمن ڈائریکٹر شمونہ صدف سمیت میڈیا کے نمائندے ، ٹاؤن افسران وملازمین نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔ افطار سے قبل اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی، ترقی اور ادارے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔چیئرمین محمد یوسف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک صبر، اخوت اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے اور ٹاؤن کے افسران و ملازمین عوامی خدمت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افطار ڈنر دراصل ملازمین کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے اور ادارے میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک کاوش ہے۔مونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ ایسے اجتماعات سے افسران اور عملے کے درمیان رابطے مضبوط ہوتے ہیں جس سے شہریوں کو بہتر اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکائ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ادارہ جاتی اتحاد اور بھائی چارے کی مثبت مثال قرار دیا۔
68


