69

جنید جے ڈی اور حماد این ڈی خان نے لیاری کو برباد کر کے ڈیڑھ ارب روپے ہڑپ کر لیے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید جے ڈی اور حماد این ڈی خان نے مل کر لیاری کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور روڈ کٹنگ کی مد میں موجود ڈیڑھ ارب روپے بھی ہڑپ کر لیے۔

سومرو کے مطابق یہ رقم گزشتہ دو سال سے سندھ بینک، کھڈا مارکیٹ برانچ، لیاری یو سی 10 میں رکھی گئی تھی، مگر عوامی فلاح کے لیے خرچ کرنے کے بجائے اسے روکا گیا اور کہا گیا کہ اس پر کوئی ہاتھ نہ لگائے کیونکہ نیا “لیاری ٹرانسفارمیشن پروگرام” شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں—نہ پانی، نہ گیس، نہ بجلی، گٹر ابل رہے ہیں، نوجوان بے روزگار ہیں اور گھروں میں فاقے ہیں۔ ایسے حالات میں نمائشی پروگرام عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

سجاد علی سومرو نے حکومت پر زور دیا کہ پہلے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور مسائل حل کیے جائیں، پھر نئے منصوبوں پر بات کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی حلقوں میں خود اعتراف کیا جاتا رہا ہے کہ لیاری کے فنڈز ماضی میں ضائع یا خرد برد ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں