کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — شہر قائد کے علاقے **لانڈھی نمبر 6** میں ٹرانسپورٹ مافیاز کی بے احتساب کارروائی نے ایک خاندان کی زندگی اجیرن کر دی۔ 35 سالہ **محمد سلمان ولد محمد اسلام**، سکنہ **مکان نمبر 8، بلاک 29، ایریا فور ڈی، نزد مہک کلینک**، روزانہ کی نوکری پر جانے کے لیے اپنی سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ **مرغیوں سے بھرا ایک شہزور ٹرک** نے اسے ٹکر مار دی۔ خوش قسمتی سے جان تو بچ گئی مگر **ان کا پیر بری طرح کچل گیا**۔
واقعہ کے بعد **ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا** اور متاثرہ خاندان کو خود ہی ٹرک تلاش کرنا پڑا۔ حادثے کے بعد سے **ڈرائیور مفرور ہے** اور گاڑی کے اصل مالک نے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں۔ تھانے میں جمع ہونے والی **شہزور ٹرک سے مرغیاں نکال کر مالک لے گیا**۔
متاثرہ خاندان نے علاج معالجے پر **8 لاکھ روپے سے زائد خرچ** کیے، جو مختلف رشتہ داروں اور جان پہچان والوں سے قرض کے طور پر لیے گئے۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ **حادثے کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ڈرائیور اور مالک کی گرفتاری میں کوئی مدد فراہم نہیں کی**۔
متاثرہ خاندان میں 3 سالہ **عبدالولی**، ڈیڑھ سالہ **نبیہ فاطمہ** اور ان کی ہمشیرہ **رخسار** اب **پولیس کے بالا افسران کی جانب دیکھ رہے ہیں، شائد وہ ان کی مدد کریں**۔
—
🔹 **مزید خبریں اور عوامی انصاف کی حمایت کے لیے:**
👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


