کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — **پاکستان رینجرز (سندھ)** ہیڈکوارٹرز کی ہدایت پر **رینجرز** اور **اے وی سی سی پولیس** نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر **پی آئی بی کالونی** میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے *اغواء برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان سجاد عثمان عرف بابو اور حداد احمد* کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے *جعلی نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی اور موبائل فونز* برآمد کیے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مورخہ *17 فروری 2026* کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ **عزیز آباد** سے *ایک تاجر کو اسلحے کے زور پر اغواء کیا* اور بعدازاں *جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔*
ملزمان نے *انٹرنیشنل نمبر سے دھمکی آمیز کالز کے ذریعے مغوی کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا*، جس کی ایف آئی آر **تھانہ عزیز آباد** میں درج کی گئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر **پاکستان رینجرز (سندھ)** اور **اے وی سی سی پولیس** نے *تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مشترکہ کارروائی کی اور گلشنِ اقبال کے علاقے سے مغوی تاجر کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔*
*اغواء کاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد دو ملزمان کو پی آئی بی کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔*
پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کو *ویگو گاڑی اور دیگر برآمدگی سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔*
**عوام سے اپیل:**
جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، **رینجرز ہیلپ لائن 1101** یا **رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111** پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
آپ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
**— ترجمان سندھ رینجرز**
—
🔹 **مزید خبریں اور آزاد صحافت کی معاونت کے لیے:**
👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


