57

سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کی اچانک مانیٹرنگ کا فیصلہ،عملے کے خلاف سخت کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، حکومتِ سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی کارکردگی اور عملے کی حاضری کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سندھ بھر کے پبلک سیکٹر اسکولوں کے اچانک دوروں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (M&E) 16 فروری سے 28 فروری 2026 تک صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کا مقصد تعلیمی نظام کی بہتری اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

سرکلر کے مطابق مانیٹرنگ کے دوران درج ذیل امور کا خصوصی جائزہ لیا جائے گا:

اسکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کی حالت

سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور بروقت اپ ڈیٹ

مقررہ اوقات میں تدریسی (Teaching) اور غیر تدریسی (Non-Teaching) عملے کی جسمانی حاضری

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ غیر حاضری کی صورت میں فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، چیف مانیٹرنگ آفیسرز اور ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اسکولوں کے ریکارڈ کی درستگی اور عملے کی بروقت حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اسکولوں میں نظم و ضبط قائم کرنا، تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں