کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شارع فیصل پر سندھ بھر میں دریائے سندھ پر کینال بنانے کے خلاف وکلا کا احتجاج جاری ہے۔ اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے احتجاجی ریلیاں کراچی پہنچ گئیں، وکلا کی بڑی تعداد شارع فیصل ایف ٹی سی برج پر موجود ہے جس کی وجہ سے شارع فیصل عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑایچ نے کہا کہ آنے والی تمام ریلیوں کو اسی مقام پر ویلکم کہیں گے۔ شارع فیصل ایف ٹی سی برج پر ریلی کو خوش آمدید کریں گے۔
احتجاجی ریلیوں کے اک مقام پر جمع ہونے کے بعد یہاں سے ہائی کورٹ روانہ ہوں گے
دریں اثنا قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے وکلا سے شارع فیصل خالی کرنے مطالبہ کیا جس پر عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں سے آنے والی ریلیوں کو یہی مقام دیا ہے۔ جگہ کی تبدیلی سے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ وکلا کا احتجاج پر امن ہے،


