کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہراہ فیصل پر FTC برج کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔چھیپا ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت حمیدہ کشش، زوجہ مستقیم، عمر 35 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
43


