کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نمیبیا کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہینوں نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت کا جذبہ برقرار رکھا، جو کامیابی کی کنجی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوش، لگن اور ٹیم ورک ہی کسی بھی بڑے مقابلے میں فتح دلانے کا باعث بنتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پوری قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور توقع ہے کہ گرین شرٹس اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹرافی وطن واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔


