56

جعلی رجسٹریشن نمبر والی منی بس R0014 ٹریفک پولیس کی کارروائی میں ضبط

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قیوم آباد زمان ٹاؤن ٹریفک چوکی پر SO سب انسپکٹر ولی محمد نے آج تقریباً 4 بجے ایک جعلی رجسٹریشن نمبر R0014 والی منی بس کو روک لیا۔

پولیس کے مطابق:

شہری کی نشاندہی پر منی بس کو روکا گیا اور کاغذات چیک کیے تو معلوم ہوا کہ کاغذات میں مزدا ٹرک درج ہے، جبکہ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ نمبر ٹویوٹا کروان کار کا ہے۔

منی بس کو مسافروں سے خالی کروایا گیا اور مسافروں کے پیسے واپس دلوائے گئے۔

اس کے بعد منی بس کو قیوم آباد پل کے نیچے زمان ٹاؤن ٹریفک چوکی میں بند کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس افسران کی مشاورت کے بعد امکان ہے کہ منی بس کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں