**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو)** کیماڑی ماڑی پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی کار سوار گروہ کو گرفتار کیا، جو شہر کے پوش علاقوں میں گاڑیوں کے الیکٹرانک پارٹس چوری کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت Zohaib اور Hassan کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان گلشنِ اقبال، ڈفنس، بہادرآباد، ناظم آباد سمیت دیگر پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور چوری شدہ پارٹس کو حب چوکی پر فروخت کرتے تھے۔
ملزمان اکثر کرائے کی کار استعمال کرتے اور قیمتی گاڑیوں کے پارٹس کو گھروں کے باہر نصب ہونے والے پینل سے چوری کرتے تھے۔ گرفتار ملزم زوہیب پر 9 سے زائد ڈکیتی، چوری اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں جبکہ افغانی نژاد ملزم حسن کا بھی مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال کار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آویزاں کی جا چکی ہے۔
**آزاد اور ذمہ دار انسانی حقوق صحافت کی حمایت کریں۔**
وزٹ کریں: hrnww.com/support-us


