کراچی: گلشنِ اقبال پولیس نے شراب کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی

**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی کے تحت ایسٹ زون تھانہ گلشنِ اقبال نے شراب کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔

پولیس نے راشد منہاس روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم Naresh Kumar ولد پرمنند کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 100 شراب کی بوتلیں اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی۔

شراب کی ترسیل میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

**آزاد اور ذمہ دار انسانی حقوق صحافت کی حمایت کریں۔**
وزٹ کریں: hrnww.com/support-us

اپنا تبصرہ بھیجیں