اسلام آباد/کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈاکٹر اے کیو خان اسکولنگ سسٹم اینڈ کالج ابراہیم کیمپس اسلام آباد کے زیرِ اہتمام اسکالرشپ پروگرام کا انٹری ٹیسٹ صوبہ سندھ کے 10 مختلف مراکز میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا
یہ تحریری امتحان Sindh Testing Service کے ذریعے نہایت شفاف اور منظم انداز میں لیا گیا جس میں سندھ بھر سے 9 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی
ڈائریکٹر اسکالرشپ زاہد محمود مغل کے مطابق امتحانی مراکز پر Sindh Police کی جانب سے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جس کے باعث امتحانی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا انہوں نے کہا کہ سندھ ٹیسٹنگ سروس نے انتہائی ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ امتحان کے انعقاد کو یقینی بنایا
اس موقع پر ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمود مغل خصوصی طور پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جن میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ سمیت دیگر شہر شامل تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے طلبہ اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور اسکالرشپ پروگرام میں گہری دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر اے کیو خان اسکول سسٹم اینڈ کالج، سندھ پولیس اور سندھ ٹیسٹنگ سروس کی کاوشوں کو سراہا
زاہد محمود مغل نے امید ظاہر کی کہ یہ اسکالرشپ پروگرام سندھ کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا اور انہیں معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرے گا


