زمبابوے(ایچ آراین ڈبلیو)بیٹر برینڈن ٹیلر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، برینڈن ٹیلر عمان کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز کھیلنے سے قاصر ہیں۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے متبادل کھلاڑی کے طور پر بین کرن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کی شمولیت کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اس تبدیلی کے بعد زمبابوے ٹیم اپنے باقی میچز کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔


